عالمی کپ پیش گوئیاں

Translated into Pakistani (Original version)


کیا آپ کو پال نامی آکٹوپس یاد ہے؟ وہ عالمی کپ 2010 کا اسٹار تھا، کیونکہ اس نے جرمنی کے میچوں کے فاتح کا درست اندازہ لگایا تھا۔ اس نے یہ اندازہ بھی لگا لیا تھا کہ فائنل کا فاتح کون ہو گا۔ اس کے کیریئر کا آغاز یورو 2008 سے ہوا تھا اور اس نے 13 میں سے 11 میچوں کی درست پیش گوئی کی تھی۔ وہ ہر ٹیم کے قومی پرچموں والے کھانے کے دو ڈبوں میں سے ایک کا انتخاب کیا کرتا تھا۔ بدقسمتی سے، 2010 کے اواخرمیں وہ مر گیا۔

پال تنہا نہیں تھا-  ہیری دی کروکوڈائل مگرمچھ نے بھی 2010 کے ورلڈ کپ فاتح کا درست اندازہ لگایا تھا۔ اس کے علاوہ، اس نے آسٹریلیا کے یکے بعد دیگرے ہونے والے دو وفاقی انتخابات کے نتائج کی بھی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے باوجود، اس میں جرمن آکٹوپس جیسی کشش بالکل نہیں تھی۔ مانی نامی سنگا پور کے طوطے نے بھی کچھ بہتر کارکردگی نہیں دکھائی حالانکہ اس نے عالمی کپ 2010 کے تمام کوارٹرز اور سیمی فائنلز کا درست اندازہ لگایا تھا، تاہم وہ اس بات کا اندازہ کرنے سے قاصر رہا کہ فائنل مقابلہ میں اسپین اور ہالینڈ میں سے کون جیتے گا۔

پال کی بے وقت موت کے بعد سے، اس سلسلہ میں ایک بڑا مقابلہ ہے کہ اس کا جانشین کون بنے گا۔ یورو 2012 کے دوران، تین جانور اس کھیل کو کھیل رہے تھے: سیٹا نامی بھارتی ہاتھی جو کہ پولینڈ کے شہر کراکو کے ایک چڑیا گھر میں ہے۔ فریڈ، یوکرائن کا ایک نیولا نما جانور ہے جس کے پیغامات ٹویٹر پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اورفنٹک، جو کہ یوکرائن کا ایک جوتشی سؤر ہے جس نے 3 میں سے 2 میچوں کی درست پیش گوئی کی تھی۔

آئندہ عالمی کپ کے دوران پال آکٹوپس کی جگہ کون سنبھالے گا؟ کیا یہ وہ طوطا ہوگا جسے پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر اسکوائر میں دعا دی تھی اور اب وہ اطالوی قومی نشریاتی ادارے کا ایک اسٹار ہے؟ یا پھر یہ جرمن ہاتھی نیلی ہو گا جس نے اب تک 33 میں سے 30 میچوں کی درست پیش گوئی کی ہے؟ اور یقیناً، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے حمایت یافتہ پانڈا کے بچےکی نفسیاتی طاقتوں کو نظر انداز نہ کریں۔

آمور (محبت کا اطالوی لفظ) کے نام سے موسوم اطالوی طوطا فٹبال کے چھوٹے سے میدان میں جیتنے والی ٹیم کا پرچم منتخب کر کے اپنی پیش گوئی کرے گا۔ نیلی، مقابلہ میں شریک ملکوں کے پرچموں کے سامنے رکھی ہوئی کسی ایک جالی میں گیند کو کک مار کر پھینکتے ہوئے  پیش گوئی کو ترجیح دیتا ہے۔ اس کے بجائے، پانڈا گروپ میچوں کے دوران پرچم کے نشان والے ڈبوں سے کھانا منتخب کر کے اورناک آوٹ مرحلے کے دوران کسی ایک ملک کے  پرچم والے درخت پر چڑھتے ہوئے میچوں کے نتائج کی پیش گوئی کرے گا۔

کیا آپ کے پاس کوئی پالتو جانور ہے؟
کیا وہ بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کر پائے گا؟ کیسے؟
اسے بھی موقع دیں!

by Hamad Kiani

0 Votes
#976 of #1440 in the World
#4 of #5 for Pakistani



Go to the ranking page for Pakistani

Can you translate better?

Join the challenge