ورلڈ کپ پیشین گوئیاں

Translated into Pakistani (Original version)


کیا آپ کو آکٹوپس، پال یاد ہے؟ جرمنی کے میچوں کے فاتح کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کی بناء پر وہ ورلڈ  کپ 2010 کا اسٹار بن گیا تھا۔ اس نے فائنل کے فاتح کا بھی اندازہ لگایا تھا- اس نے یورو 2008 کے ساتھ  اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور دنیا نے دیکھا کہ اس نے 13 میچوں میں سے 11 میچوں کی درست طور پر پیشن گوئی کی تھی۔ وہ ہر میچ میں دو ڈبوں میں سے ایک کا انتخاب کیا کرتا تھا جن میں کھانے کے ساتھ ہر ٹیم کا قومی پرچم ہوتا تھا۔ بدقسمتی سے وہ 2010 کے اواخرمیں مر گیا۔

پال اکیلا نہیں تھا- بلکہ ہیری مگرمچھ نے بھی 2010 کے عالمی کپ کے فاتح کا قیاس کیا تھا۔ اس کے علاوہ، اس نے آسٹریلیا کے لگاتار دو وفاقی انتخابات کے نتائج کی بھی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے باوجود، اس میں جرمن آکٹوپس جیسی کشش کبھی بھی نہیں تھی۔ مانی نامی سنگا پور کے طوطے نے بھی کچھ بہتر کارکردگی نہیں دکھائی حالانکہ اس نے عالمی کپ 2010 کے تمام کوارٹرز اور سیمی فائنلز کا درست اندازہ لگایا تھا، تاہم وہ اس بات کا اندازہ کرنے سے قاصر رہا کہ فائنل مقابلہ میں اسپین اور ہالینڈ میں سے کون جیتے گا۔

پال کی بے وقت موت کے بعد سے، اس سلسلہ میں ایک بڑا مقابلہ ہے کہ اس کا جانشین کون بنے گا۔ یورو 2012 کے دوران، تین جانور اس کھیل کو کھیل رہے تھے: سیٹا نامی بھارتی ہاتھی جو کہ پولینڈ کے شہر کراکو کے ایک چڑیا گھر میں ہے۔ فریڈ، یوکرائن کا ایک نیولا نما جانور ہے جس کے پیغامات ٹویٹر پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اورفنٹک، جو کہ یوکرائن کا ایک جوتشی سؤر ہے جس نے 3 میں سے 2 میچوں کی درست پیش گوئی کی تھی۔

آئندہ عالمی کپ کے دوران پال آکٹوپس کی جگہ کون سنبھالے گا؟ کیا یہ وہ طوطا ہوگا جسے پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر اسکوائر میں دعا دی تھی اور اب وہ اطالوی قومی نشریاتی ادارے کا ایک اسٹار ہے؟ یا پھر یہ جرمن ہاتھی نیلی ہو گا جس نے اب تک 33 میں سے 30 میچوں کی درست پیش گوئی کی ہے؟ اور یقیناً، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے حمایت یافتہ پانڈا کے بچےکی نفسیاتی طاقتوں کو نظر انداز نہ کریں۔

آمور (محبت کا اطالوی لفظ) کے نام سے موسوم اطالوی طوطا فٹبال کے چھوٹے سے میدان میں جیتنے والی ٹیم کا پرچم منتخب کر کے اپنی پیش گوئی کرے گا۔ نیلی، مقابلہ میں شریک ملکوں کے پرچموں کے سامنے رکھی ہوئی کسی ایک جالی میں گیند کو کک مار کر پھینکتے ہوئے  پیش گوئی کو ترجیح دیتا ہے۔ اس کے بجائے، پانڈا گروپ میچوں کے دوران پرچم کے نشان والے ڈبوں سے کھانا منتخب کر کے اورناک آوٹ مرحلے کے دوران کسی ایک ملک کے  پرچم والے درخت پر چڑھتے ہوئے میچوں کے نتائج کی پیش گوئی کرے گا۔

کیا آپ کے پاس کوئی پالتو جانور ہے؟
کیا وہ بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کر پائے گا؟ کیسے؟
انہیں ایک موقع دیں!

by Muhammad Ikram

0 Votes
#895 of #1440 in the World
#3 of #5 for Pakistani



Go to the ranking page for Pakistani

Can you translate better?

Join the challenge