ورلڈ کپ پیشن گوئیاں

Translated into Pakistani (Original version)


کیا آپ کو پال، آکٹپس یاد ہے؟ جرمنی کے میچ کے فاتح کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کے حامل ہونے کی بناء پر وہ ورلڈ  کپ 2010 کا اسٹار تھا۔ اس نے فائنل کے فاتح کابھی اندازہ لگایاتھا- اس نے یورو 2008 کے ساتھ  اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد اس نے 13 میچوں میں سے 11 میچوں کی درست طور پر پیشن گوئی کی تھی۔ وہ میچ میں شامل ہر ایک ٹیم کے قومی پرچم والے کھانے کے دو بکسوں میں سے ایک کا انتخاب کیا کرتا تھا۔ بدقسمتی سے، 2010 کے آخر میں وہ چل بسا-

پال تنہا نہیں تھا-  ہیری مگرمچرچھ نے بھی 2010 کے ورلڈ کپ فاتح کا درست اندازہ لگایا- اس کے علاوہ، وہ مسلسل دو آسٹریلوی فیڈرل الیکشن کے نتائج کی پیشن گوئی کرسکا تھا۔ بہر حال، اس میں جرمن آکٹپس جیسی کشش بالکل موجود نہیں تھی۔ نہ ہی منی، جس نے ورلڈ کپ 2010 کے تمام کوارٹر اور سمی فائنل میں قیاس آرائی کی، نے بہتر کارکردگی انجام دی، کیونکہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہا کے فائنل مقابلہ میں اسپین اور نیدرلینڈزکے درمیان کون جیت جائے گا۔

پال کی اچانک موت کے بعد سے، اس سلسلہ میں ایک بڑا مقابلہ ہے کہ اس کی جانشینی کون کرےگا۔ یورو 2012 کے دوران، اس کھیل کو کھیلنے والے تین جانور تھے: سیٹا، کراکو، پولینڈ کےایک چڑیا گھر میں رہنے والا ایک بھارتی ہاتھی. فریڈ، ایک یوکرینیائی نیولا، ٹویٹر پر جس کی متابعت کی جا سکتی ہے۔ اورفنٹک،  ایک یوکرینیائی کاہن سوّر، جس نے 3 میں سے 2 میچوں کی درست طور پر پیشن گوئی کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اگلے ورلڈ کپ کے دوران کون پال آکٹپس کی جگہ لےگا؟ کیا یہ طوطا ہوگا جس کوپوپ فر۴انسس نے سیٹ پیٹر اسکوائر میں نوازا تھا اور جو اس وقت اطالوی قومی عوامی براڈ کاسٹر کا ایک اسٹار ہے؟ یا یہ نیلی، جرمن سے تعلق رکھنے والا ہاتھی ہوگا، جس نے 33 میچوں کے نتائج میں سے 30  کی درست طور پر پیشن گوئی کی ہے؟ اوریقیناً، چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے حمایت یافتہ پانڈا پلّے کی نفسیاتی طاقتوں کو نظر اندازنہ کریں.

اطالوی طوطا جس کوآمورے(محبت) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے،  فٹبال کے چھوٹے میدان میں جیتنے والی ٹیم کے پرچم کومنتخب کرتے ہوئےاپنی پیشن گوئی دے گا۔ نیلی، جیتنے والی ٹیم کی پیشن گوئی مقابلہ میں شامل ملکوں کےپرچوں کے سامنے رکھی گئی کسی ایک جالی میں گیند کو لات مارتے ہوئےپیشن گوئی کرنے کو ترجیح دیتی ہے. اس کے بجائے، پانڈا پلّا گروپ میچوں کے دوران پرچم کے نشان والے بکسوں سے کھانا اٹھا کراورناک آوٹ راونڈ کے دوران کسی ایک پرچم والے درخت پر اڑتے ہوئےمیچوں کے نتائج کی پیشن گوئی کرے گا۔

کیا آپ کے پاس کوئی پالتو جانور ہے؟
کیا وہ اپنی بہتر قابلیت کا مظاہرہ کرسکے گا؟ کس طرح؟
اس کو ایک موقع دیں!

by Jabran Fazal

1 Votes
#714 of #1440 in the World
#2 of #5 for Pakistani


Jabran Fazal's website

Go to the ranking page for Pakistani

Can you translate better?

Join the challenge